ورلڈکپ سے پہلے مکی آرتھر کا کنٹریکٹ میں توسیع کی خواہش کا اظہار

Last Updated On 19 April,2019 01:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈکپ سے پہلے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چھکا مار دیا، معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کر دی، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے مزید خدمات دینے سے معذرت کر لی۔

کرکٹ کے بڑے مقابلے سے پہلے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ سے قبل معاہدے میں توسیع کی خواہش کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدار سے خواہش کا اظہار کیا ہے، مکی آرتھر نے پیغام دیا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل معاہدے میں توسیع کی جائے۔

دوسری جانب پی سی بی نے مکی آرتھر کی خواہش پر خاموشی اختیار کر لی،
بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور مزید کام کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں، گرانٹ فلاور سے پہلی مرتبہ مئی 2014 میں دو سالہ معاہدہ کیا گیا تھا جس میں توسیع کی گئی تھی۔ کوچز کے معاہدے ورلڈ کپ تک ہی ہیں۔

 

Advertisement