ٹیسٹ ٹیم کو لیڈ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے: اظہر علی

Last Updated On 20 October,2019 10:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ٹیسٹ ٹیم کو لیڈ کروں گا۔ سرفراز احمد کی پاکستان کے لئے بہت خدمات ہیں۔ ہمیں نئے کھلاڑیوں کی طرف دکھنا ہو گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس طرح سرفراز نے قومی ٹیم کو لیڈ کیا وہ قابل فخر ہے، سرفراز احمد کو میری مکمل سپورٹ ہوگی۔ وقت بہت کچھ سکھاتا ہے، کپتانی ٹیم کے حساب سے ہوتی ہے۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ اگلے 4 ،5 سال میرے لئے بہت اہم ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، یہ کمان ملنا میرے لیے باعث فخر ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ میرے لئے چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کی چھٹی، اظہر علی ٹیسٹ، بابر اعظم ون ڈے کے کپتان مقرر

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری پہلی ترجیح ٹیسٹ میں اپنی رینکنگ کو بہتر کرنا ہے، جیت بہت اہم ہوتی ہے ٹیم اور کپتان دونوں کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ہی بہترین کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کی طرف سے سپورٹ ہے۔ نئے لڑکے آئیں گے اور پرفارم کریں گے۔ عامر اور وہاب بہترہن باؤلر ہیں لیکن اب دستیاب نہیں ہونگے۔

بیٹنگ کے حوالے سے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو جہان میرے ضرورت ہو گی وہاں بیٹنگ کروں گا۔ جب تک ہم ایشین کنڈینشن سے باہر نکل کر نہیں جیتں گے تب تک ہم بہتر ٹیم میں نہیں آسکتے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے کھلاڑیوں کی طرف دکھنا ہو گا، یاسر شاہ نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے، سپنر مسلسل پرفارم کر رہے ہیں، ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ اگے بڑھنا ہے۔ اسٹریلیا کا دورہ سخت ہوگا۔
 

Advertisement