میرے ٹویٹ کا غلط مطلب لیا گیا: محمد حفیظ

Last Updated On 18 November,2019 05:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹر پو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹویٹ کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بہت اچھی بات ہے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بیرون ملک علاج کے لیے جا رہے ہیں لیکن مجھے فکر ہے کہ 20 کروڑ پاکستانی علاج کےلیے محفوظ نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کی اور کہا کہ میرے ٹویٹ کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا، میرا کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو میری ٹویٹ سمجھ نہیں آئی، وہ دوبارہ پڑھیں، میاں نوازشریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔


 

Advertisement