سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

Last Updated On 18 November,2019 05:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

 

دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے میمورنڈم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آج ہی موصول ہوا، شہباز شریف کا بیان حلفی بھی میمورنڈم کا حصہ ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی۔

 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد علاج کے لیے منگل کو لندن روانہ ہوں گے، جہاں پہلے سے ہی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطر ائیر ایمبولینس کو حکومتی کلیرنس مل گئی، ائیر ایمبونس صبح 8 بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی، سابق وزیراعظم نواز شریف کارواں کی صورت میں ایئر پورٹ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق کاروں میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن صفدر، خاندان کے افراد سمیت پارٹی رہنما بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف گاڑی کے ذریعے ائیر پورٹ پر جائیں گے، شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس بھی کارواں کے ساتھ لاہور ائیر پورٹ پر جائے گی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی علاج کی غرض سے ضمانت منظور ہوئی اور لاہور ہائیکورٹ نے 2 روز قبل سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جس پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا۔

 

Advertisement