ویمن سیریز: بھارت کا کھیلنے سے انکار، پی سی بی کی آئی سی سی کو شکایت

Last Updated On 28 November,2019 04:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویمن کرکٹ سیریز کیلئے بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکارکر دیا۔ رابطے کے باوجود جواب بھی نہیں دیا۔ پی سی بی نے آئی سی سی نے شکایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کھیل کے میدان میں بھی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔ پاک بھارت خواتین کرکٹ سیریز کے لیے انکار کر دیا اور پی سی بی کے رابطہ کرنے پربھی جواب نہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو شکایت کر دی۔

آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی تمام ترریکارڈکے ساتھ بھیجی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ خواتین سیریز کےلیے بھارتی بورڈ سے متعدد بار رابطہ کیا۔

بھارتی بورڈ نے پاکستان کی کسی ای میل کاجواب نہیں دیا، پاک بھارت ون ڈے سیریز رواں برس جولائی سے اکتوبر کے درمیان کھیلی جانی تھی، سیریز کی ٹاپ 4 ٹیمیں ورلڈکپ 2021ء کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی چیمپئن شپ میں قومی ٹیم 15پوائنٹس کےساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے، قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں بھارت سیاست کو کھیل سے دور رکھے۔ انگلینڈ کےخلاف سیریز کو چیلنجنگ بھی قرار دیا۔

خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے ہفتے کو ملائشیا روانہ ہو گی یہ سیریز اگلے ماہ شیڈول ہے۔۔