انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم جنوبی افریقہ روانہ

Last Updated On 10 January,2020 04:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم جنوبی افریقہ روانہ ہو گئی، ہیڈ کوچ اعجاز احمد کہتے ہیں کہ کھلاڑی مکمل تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں، قوم ان کی جیت کیلئے دعا کرے۔

16 ٹیمیں اور 48 میچوں پر مشتمل انڈر 19 ورلڈکپ 2020 کا محاذ، قومی ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئی۔

ہیڈکوچ اعجاز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کے مطابق پریکٹس کرائی ہے، قوم کی دعا کے ساتھ ورلڈکپ جیت کر آئیں گے۔

باؤلنگ کوچ راؤ افتخار نے کہا کہ سلیکٹرز نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا، نتائج بھی اچھے ہوں گے۔ انڈر 19 ورلڈکپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جاری رہے گا جبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف 19 جنوری کو کھیلے گی۔ 

Advertisement