بابر اعظم کے بعد سرفراز احمد نے اظہر علی کا پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا

Last Updated On 31 March,2020 04:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد ٹی ٹونٹی قائد بابر اعظم کے بعد قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا پش اپس چیلنج مکمل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔

جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چند میچز بھی اس مہلک وباء کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج

دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔

فراغت کے لمحات میں پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے ہیں، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو پش اپس کا چیلنج کیا تھا۔

وہاب ریاض کے چیلنج کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں اظہر علی نے چیلنج پورا کرتے ہوئے سابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سینئر پلیئر اسد شفیق، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، رنز مشین بابر اعظم اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن کو نئے انداز میں پش اپس کا چیلنج دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کا سرفراز احمد، ٹام بینٹن، وہاب ریاض و دیگر کھلاڑیوں کو پش اپس کا چیلنج

دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اظہر بھائی آپ کا چیلنج قبول کر لیا ہے،

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے پش اپس لگا کر ٹیسٹ ٹیم کے قائد اظہر علی کا چیلنج پورا کر دیا اور چیلنج کو آگے کھلاڑیوں کو دیا تھا۔

 

دریں اثناء قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے گزشتہ روز اظہر علی کی طرف سے دیئے گئے پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن، شان مسعود اور حسن علی کو پش اپس کا چیلنج دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے اظہر علی کا پش اپس کا چیلنج پورا کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل چھوٹی عمر میں بڑے بڑوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے باؤلر نسیم شاہ نے کورونا وائرس کے باعث گھر پر مصروفیت ڈھونڈ لی ہیں، ابھرتے ہوئے کرکٹر کی پکوڑے اور چکن کڑاہی بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔