براڈ ہوگ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے انعقاد کا مشورہ دے دیا

Last Updated On 15 April,2020 05:11 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) سابق آسٹریلوی سپنر براڈ ہوگ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے انعقاد کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں تمام ٹیمیں چارٹر طیارے سے ایک ماہ پہلے آسٹریلیا آئیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کرکٹر براڈ ہوگ نے رواں سال اپنی ہی سرزمین پر سجنے والے کرکٹ میلے کو یقینی بنانے کا مشورہ دے دیا۔

کورونا وائرس خطرہ کے پیش نظر انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیمیں ایک ماہ پہلے خصوصی طیارے کے ذریعے کینگروز کے دیس پہنچ جائیں۔

براڈ ہوگ کا مزید کہنا تھا کہ 14 روزہ قرنطینہ کورس مکمل کر کے تمام کھلاڑی اپنا ٹیسٹ کرائیں، کلیئر ہونے پر ٹی ٹوئنٹی میں اپنے جوہر دکھائیں۔