پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک کھیلنے کی تجویز مسترد

Last Updated On 16 April,2020 03:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے نیوٹرل وینیوز پر کھیلنے کی تجویز مسترد کر دی گئی، پی سی بی کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی کوئی تجویز نہیں۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز میں سیریز کھیلنے کیلئے انگلش بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ پاک انگلینڈ سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز مکمل رابطے میں ہیں۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ اگلے ماہ سیریز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔ تیسرے ملک جا کر کھیلنے سے بھی احتیاطی تدابیر برقرار رکھنا ممکن نہیں۔ اس وقت کوئی ملک عالمی وبا سے محفوظ نہیں، کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم نے جولائی میں نیدرلینڈز اور آئر لینڈ میں بھی سیریز کھیلنا ہیں۔ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز سیریز بھی خدشات کا شکار ہیں۔ پاکستان ٹیم کا دونوں ممالک کا دورہ بھی ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 30 جولائی سے شیڈول ہے۔