عمراکمل نے پی سی بی کی 3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی

Last Updated On 19 May,2020 03:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹر عمراکمل نے انڈیپنڈنٹ ڈسپلنری پینل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی، پی سی بی نے عمراکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

کرکٹر عمر اکمل ایک مرتبہ پھر اپنے موقف پر ڈٹ گئے، پی سی بی کی جانب سے لگائی پابندی کے خلاف ڈاکٹر بابر اعوان لاء فرم کے ذریعے اپیل دائر کر دی۔ کرکٹ بورڈ پندرہ روز کے اندر آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کرے گا۔

مڈل آرڈر بلے باز پر پی ایس ایل سے قبل بکیوں کے رابطے رپورٹ نہ کرنے کا الزام تھا، انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل نے پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ میں شامل 2 شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی جو 19 فروری 2023 تک نافذ العمل ہے۔ 

Advertisement