لاہور: (دنیا نیوز) واجبات کی ادائیگیوں سمیت معاہدے کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا کنٹریکٹ ختم کردیا۔
پی سی بی کے مطابق واجبات کی ادائیگی سمیت متعدد مرتبہ معاہدے کی دیگر سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر پاکستان سپر لیگ 2020 کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پارٹنر سے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔
ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس برائے 2019 سے 2021 حاصل کر رکھے تھے۔
پی سی بی حکام کہنا ہے کہ بین الاقوامی علاقوں کے لیے متعلقہ براڈکاسٹرز سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔