نیشنل ٹی 20 کپ: بلوچستان نے سندھ کو سنسنی خیز میچ کے بعد پچھاڑ دیا

Published On 01 October,2020 06:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو سنسنی خیز میچ کے بعد پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے تیسرے میچ کے دوران بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 180 رنز بنائے، نوجوان بیٹسمین بسم اللہ خان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں امام الحق 11، اویس ضیا25، عمران بٹ18، حارث سہیل25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین نے دو شکار کیے۔ انور علی، محمد اصغر اور سہیل خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں سندھ کا آغاز اچھا نہ تھا، شرجیل خان اور خرم منظور بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، سہیل خان 31 رنز کیساتھ نمایاں رہے، اسد شفیق 28، شرجیل خان 10، خرم منظور 14، سعود شکیل 13، سرفراز احمد 20، اعظم خان 19 رنز بنا سکے۔ عماد بٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
 

Advertisement