کل دوسرا ون ڈے، بابر اعظم نے سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کر دیا

Published On 31 October,2020 05:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے کا میدان کل لگے گا، کپتان بابر اعظم نے اپنے کھلاڑیوں پر مان کرتے ہوئے کہا کہ 26 رنز کی جیت سے ٹیم کا مورال ہائی ہوا، مسلسل کامیابی سے سیریز اپنے نام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان اور زمبابوے کل مدمقابل ہوں گے۔ 26 رنز کی جیت سے ٹیم کا مورال ہائی، بابر اعظم نے سیریز جیتنے پر نظریں جما لیں۔

پہلے ون ڈے میں حارث رؤف نے کوئی شکار نہ کیا، ون ڈیبیو یادگار نہ بنا سکے، مہمان زمبابوے کی ٹیم بھی کم بیک کرنے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ میچ کی تیاریاں و پلان مکمل کر لیے گئے ہیں۔
 

Advertisement