پی ایس ایل6: کسی بھی فرنچائز میں منتخب نہ ہونے پراحسان عادل مایوس

Published On 12 January,2021 05:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر احسان عادل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کسی بھی فرنچائز کی جانب سے منتخب نہ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فاسٹ باؤلر احسان عادل نے لکھا کہ حالیہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بہترین سٹرائیک ریٹ رکھنے والا دوسرا اور بہترین اوسط رکھنے والا تیسرا فاسٹ باﺅلر ہونے کے باوجود بھی پی ایس ایل کیلئے منتخب نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اس کے باوجود میں سخت محنت جاری رکھوں گا اور انشاءاللہ زبردست کم بیک کروں گا۔
 

Advertisement