گوجرانوالہ: پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 ملزم گرفتار

Published On 14 Feb 2016 02:28 AM 

گوجرانوالہ میں پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 ملزم گرفتار جبکہ 1500 پتنگیں اور 200 کے قریب دھاتی ڈور کی گوٹیں برآمد کر لیں۔

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں دھاتی ڈور پھرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ اس سلسلہ میں مختلف تھانوں کی حدود سے پتنگیں اڑانے، بنانے اور فروخت کرنے والے 24 ملزم گرفتار کر لئے گئے جبکہ 1500 پتنگیں اور 200 کے قریب دھاتی ڈور کی گوٹیں برآمد کر کے مقدمات درج کے لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور پتنگ بازی کرنے والے بچوں کے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔