پشاور: میاں بیوی سمیت 5افراد کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا

Last Updated On 23 March,2018 06:13 pm

 

پولیس نے جائے وقعہ سے ملنے والے شواہد اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد مقتول یحیٰ کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اصل قاتل کی نشاندہی کر دی۔ ایس ایس پی پشاور کے مطابق ملزم جنید مقتول کا سگا بھائی ہے جس نے جائیداد کی لالچ میں انتہائی ہوشیاری کے ساتھ پانچوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی مار کر قتل کیااور فرار ہو گیا تھا۔

پشاور پولیس کے سربراہ کے مطابق ملزم کی والدہ اور دو بہنیں بھی پراسرار طور پر سات سال قبل لاپتہ ہوئی تھیں جن کی تلاش کے لئے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کر رہا تھا کیونکہ اس کے پاس کئی ممالک کے ویزے موجود تھے تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے درندہ صفت ملزم کو اڑنے سے قبل ہی قابو کرلیا گیا۔

 

Advertisement