شاہ کوٹ: سنگدل باپ نے 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی

Last Updated On 16 May,2018 05:55 pm

شاہ کوٹ: (دنیا نیوز) شاہکوٹ میں سنگدل باپ نے گھریلو ناچاقی پر اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد زہر پی کر خودکشی کر لی۔

تھانہ سٹی شاہکوٹ کے علاقہ کوٹلہ کاہلوں کے رہائشی 55 سالہ سرفراز نے گھریلو ناچاقی اور غربت سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی دو بیٹیوں 8 سالہ زینب، 5 سالہ شازیہ اور 12 سالہ محمد حسین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد تیز دھار آلے کی مدد سے موت کے گھاٹ اُتار دیا، تینوں بچوں کو موت کی نیند سلانے کے بعد خود زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر چاروں لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ جبکہ پولیس کے مطابق سرفراز کا اس سے قبل بھی اہلخانہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا، آج اس نے تنگ آکر انتہائی اقدام اُٹھایا، مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد منظر عام پر آسکیں گے۔
 

Advertisement