کراچی :روئی کے گودام میں آتشزدگی ، تمام سامان خاکستر

Last Updated On 16 September,2018 09:41 am

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے جدوجہد کے بعد بجھا دیا۔

نیو کراچی انڈسٹریا میں علی الصبح روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم گودام میں موجود تمام سامان جل گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔