کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن، ایک ملزم ہلاک

Last Updated On 17 October,2018 07:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ‎کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔

کراچی میں رات گئے سچل تھانے کی حدود سپارکو روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو دوران علاج عباسی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم لیاقت خاصخیلی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم سے اسلحہ اور لاکھوں روپے نقدی بھی برآمد کی گئی جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 6 ڈسکو بیکری کے قریب پولیس کارروائی میں ایک اسٹریٹ کرمنل گرفتار ہوا۔ ملزم جنید ولد یاسین شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔