کوئٹہ: معمولی پر تکرار فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 06 November,2018 05:45 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی داراحکومت کے علاقے ہزارہ ٹائون میں 2 دکانداروں کے درمیان معمولی پر تکرار فائرنگ سے ایک دکاندار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بروری کے حدود میں واقع ہزارہ ٹائون کے علاقے میں 2 دکانداروں کے درمیان میں جھگڑا ہوا جس پرایک دکان نے فائرنگ کر کے ہمسائیہ دکاندار کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کی جہاں مقتول کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کر رہی ہے۔