پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

Last Updated On 07 November,2018 07:59 pm

گوادر: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے قریب کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کارروائی کپر کے مقام پر کی گئی۔ جہاں ریت میں 2 ہزار 550 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کے لئے چھپائی گئی تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 98 ملین روپے سے زیادہ ہے۔
 

Advertisement