تھرپارکر: باپ کے ہاتھوں کمسن بیٹی قتل، ملزم گرفتار

Last Updated On 08 November,2018 05:22 pm

تھرپارکر: (دنیا نیوز) نشے کے لیے پیسے نہ دینے کی سزا، تھرپارکر میں باپ نے کلہاڑیوں کے وار کر کے کمسن بیٹی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے نواحی گاؤں کیتلاری میں ظالم باپ نے 14سالہ لڑکی ثمینہ بھیل کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موقع پر قتل کر دیا جبکہ دوسری بیٹی 16سالہ جمنہ کو شدید زخمی کر دیا۔ اطلاع پر کلوئی پولیس نے پہنچ کر ملزم کو کلہاڑی کے ساتھ گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔

 

Advertisement