سال 2018 کے دوران پنجاب بھر سے 451 منشیات کے اسمگلر گرفتار

Last Updated On 02 January,2019 04:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منشیات فروشوں کے خلاف اینٹی نارکوٹیکس فورس سرگرم رہی، سال 2018 کے دوران پنجاب بھر سے 451 منشیات کے سمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزموں کے قبضے سے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد ہوئیں۔ جن میں 213 کلو ہیروئن، ایک ہزار 473 کلو چرس، 385 کلو افیون شامل ہے۔

تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات مہیا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ تعلیمی اداروں کے اطراف خصوصی آپریشن کے دوران 57 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ ملتان سے 24، لاہور سے 16، سیالکوٹ سے 7، فیصل آباد سے 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
 

Advertisement