لوئر دیر: تیمرگرہ میں پولیس وین میں گرفتار ملزم فائرنگ سے ہلاک

Last Updated On 07 January,2019 11:25 pm

لوئر دیر: (دنیا نیوز) لوئر دیرکے ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں پولیس وین کے اندر گرفتار ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب سے تعلق رکھنے والے ملزم عمر نے گزشتہ مہینے لوئر دیر کے دیہاتی علاقے لقمان بانڈہ کی رہائشی لڑکی سے مرضی کے شادی کی تھی۔

مقتول کو آج عدالت سے واپسی پر لڑکی کے سسر ملزم بخت شاہ زیب نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم بخت شاہ زیب کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔