پشاور: 30 سال قبل بیوی کو قتل کرنیوالا اشتہاری ملزم گرفتار

Last Updated On 07 January,2019 07:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے تیس سال قبل اپنی بیوی کو قتل کر کے فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ممتاز نے محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ ملزم وقوعہ کے فورا بعد قبائلی علاقہ خیبر میں روپوش ہو گیا جس کو تیس سال بعد مقامی انتظامیہ کی مدد سے علاقہ جمرود سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران بیوی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔