گوجرانوالہ: موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا 12 سالہ چھوٹا ڈان گرفتار

Last Updated On 11 February,2019 07:00 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالے 12 سالہ چھوٹے ڈان کو گرفتار کر کے دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں، طیب عرف چھوٹا ڈان چند سیکنڈ میں موٹرسائیکل کا لاک کھول کر چوری کر لیتا تھا۔

تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے بارہ سالہ طیب عرف چھوٹے ڈان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چھچھر والی سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ طیب کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے اورملزم کی نشاندہی پر دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں ،طیب چوری کی گئی موٹر سائیکلیں نہر میں بھی پھینک چکا ہے ، ملزم طیب عرف چھوٹے ڈان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا گھر والوں نے موٹر سائیکل خرید کر نہیں دی جس وجہ سے موٹر سائیکل چوری کر کے گجومتا پھرتا رہتااور جہاں پیٹرول ختم ہوتا وہیں موٹر سائیکل بھی چھوڑ دیتا تھا ۔

 

Advertisement