جھنگ: کوے پکڑ کر بڑے شہروں میں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

Last Updated On 21 February,2019 03:57 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ میں پولیس تھانہ شورکوٹ کینٹ نے کوے پکڑ کر بڑے شہروں میں فروخت کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

شہریوں نے پولیس کی مدد سے کوے پکڑ کر لاہور، گوجرانوالہ فروخت کرنے والا 2 رکنی گروہ کو پکڑ لیا۔ گروہ مختلف علاقوں میں جال لگا کر کوے پکڑتا تھا۔ گروہ کے ارکان کوے کا گوشت تیتر، بٹیر کا کہہ کر بڑے شہروں میں فروخت کرتے تھے۔

2 رکنی گروہ کئی دنوں سے شورکوٹ کے علاقوں میں جال لگا کر کوے پکڑتا دیکھا گیا۔ اہل علاقہ نے گروہ کو پولیس کی مدد سے سامان سمیت پکڑ لیا اور حوالات منتقل کیا جہاں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement