کراچی: منشیات فروشوں کے قبضے سے 145 کلو چرس برآمد، ملزمان گرفتار

Last Updated On 28 February,2019 03:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک سو پینتالیس کلو چرس برآمد ہوئی۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم منظور احمد اور اس کا ساتھی ٹرک میں سیب کی پیٹیوں میں منشیات چھپا کر لائے تھے۔

ملزمان پی آئی بی کالونی میں منشیات ڈیلر کو سپلائی دینے آئے تھے کہ دھر لئے گئے۔ پولیس نے پاکستان کوارٹرز کے قریب ٹرک کو روک کر ایک سو پینتالیس کلو چرس برآمد کر لی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔