پشاور: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Last Updated On 28 February,2019 03:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سی سی پی اوقاضی جمیل الرحمان کا پولیس لائن میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یکم فروری کو بھانہ ماڑی کی حدود میں ملزمان پیٹرول پمپ منیجر سے 25 لاکھ روپے چھیننے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار اجمیر شاہ نے روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ملزمان اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں ملزموں نے پولیس اہلکارپر فائرنگ کر دی، ملزموں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

سی سی پی او کے مطابق گرفتار ملزموں سے چھینے گئے اٹھارہ لاکھ روپے، دو پستول، تین موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔