چنیوٹ: سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے طالبات کے بال کاٹ دیئے

Last Updated On 30 April,2019 12:50 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں سبق یاد نہ کرنے پر لیڈی سکول ٹیچر نے بچیوں کو انوکھی سزا دے ڈالی، ایلمنٹری ماڈل سکول کی استانی نے بچیوں کے سر کے بال کاٹ دیئے۔

چنیوٹ احمد آباد گرلز ایلمنڑی ماڈل سکول کی ٹیچر عاصمہ نے سائنس کا سبق یاد نہ کرنے پر متعدد طالبات کے بال کینچی سے کاٹ ڈالے، طالبات کا کہنا ہے کہ سکول ٹیچر نے بال کاٹنے کے بعد تمام بچیوں کو کمرے میں بھی بند رکھا۔

سکول ٹیچر عاصمہ کے خلاف والدین نے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سی او ایجوکیشن محمد اسماعیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو فوری معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔
 

Advertisement