لاہور: جوہر ٹاؤن میں بلند ترین ہوٹل کی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری

Last Updated On 30 April,2019 12:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں بلند ترین عمارت بنے گی، ایل ڈی اے نے 45 منزلہ 500 فٹ بلند ہوٹل کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے کا اہم ا قدام، ایل ڈی اے کے شعبہ ٹا ؤن پلاننگ نے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں 45 منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جبکہ محکمہ ماحولیات اور ٹیپا نے این او سی بھی جاری کر دئیے۔

44 کنال اراضی پر تعمیر کی جانے والی 500 فٹ بلند عمارت میں ہلٹن انٹرنیشنل ہوٹل قائم کیا جائے گا۔ عمارت میں تین تہہ خانے اور 42 منزلیں تعمیر کی جائیں گی۔ چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ظریف اقبال ستی نے عمارت کا نقشہ، تعمیر کنندگان، اورینٹ گروپ کے حوالے کر دیا۔

پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر عمارت میں استعمال شدہ پانی کا ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا جائے گا جو کہ چلرز اور پودوں کی آبپاشی کے لیے استعمال ہو گا۔ جبکہ بارش کا پانی جمع کرنے اور گراؤنڈ واٹر چارج کرنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
 

Advertisement