ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار، اہم شخصیات کی تصاویر برآمد

Last Updated On 26 April,2019 02:45 pm

ملتان: (دنیا نیوز) بہاولپور بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، نقشے اور اہم شخصیات کی تصاویر برآمد کر لیں۔

گرفتار دہشتگردوں میں فضل، اسلم خان، گل رحمان اور باسط علی شامل ہیں، ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے، دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام ہر منتقل کر دیا گیا۔

 

Advertisement