ق لیگ، پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں: پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ سے ملاقات

Last Updated On 25 April,2019 04:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے بات کی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ پہلے دن سے ہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ دعا کریں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ رواں سال پنجاب اسمبلی کی عمارت میں اجلاس ہو گا جبکہ رواں سال ہی ایم پی اے ہاسٹلز کو مکمل کر لیا جائے گا۔