عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 24 April,2019 12:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

پنجاب کابینہ گروتھ اسٹریٹجی کی منظوری دے گی، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، ہیلتھ فاونڈیشن ایکٹ کا مسودہ قانون بھی منظوری کے لئے کابینہ کے زیر غور آئے گا۔ پنجاب کابینہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی بھی منظوری دے گی۔

زکوۃ و عشر ایکٹ میں ترامیم کا کابینہ جائزہ لے گی، آڈیٹر جنرل کی رپورٹس 2016-17 کی کابینہ منظوری دے گی، میڈیکل کالجز کے سٹاف کی ریگولرائزئشن کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس اور رمضان پیکج 2109 کی کابینہ حتمی منظوری دے گی، ایل ڈی اے لینڈ یوز ایکٹ میں ترامیم کا معاملہ بھی کابینہ کے زیر غور آئے گا۔ مختلف محکموں کے انجیئنرز کے پے پیکجز کا بھی کابینہ میں جائزہ لیا جائے گا۔