ڈیفنس میں ڈکیتی کی بڑی واردات، چور 25 کروڑ روپے کے زیورات اور رقم لے اڑے

Last Updated On 26 April,2019 03:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکو 25 کروڑ روپے کے زیورات اور رقم لے اُڑے۔

دنیا نیوزکے مطابق ڈیفنس کے علاقہ 68 وائے بلاک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی جس میں ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر 25 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور رقم لے گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔