چارسدہ: تین بھائیوں کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار، دیگر 2 کی تلاش جاری

Last Updated On 09 June,2019 03:46 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) 25 مئی کو چارسدہ کے علاقہ عمرزئی علی جان کلی میں تین بھائیوں کو قتل کرکے فرار تین ملزمان میں سے ایک ملزم پیر محمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ نے تھانہ عمرزئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 25 مئی کو عمرزئی کے علاقہ علی جان کلی میں تین بھائیوں سجاد، شبیر اور کاشف کو بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے شب وروز ایک کیا اور تہرے قتل میں ملوث ایک ملزم پیر محمد کو عمرزئی کلاڈنڈ کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی دو ملزمان بھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔ اس موقع پر چارسدہ کے ایم این اے فضل محمد خان اور قتل ہونے والے بھائیوں کے لواحقین بھی موجود تھے۔