اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سے ہیروئن کی بڑی مقدار برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کے سامان سے مجموعی طور پر ساڑھے 17 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، ملزم نے ہیروئن چار بیگز میں موجود سامان میں چھپا رکھی تھی۔
ملزم ہیروئن کو برطانیہ لے جا رہے تھے، ملزم کے ساتھ اس کی اہلیہ، بیٹی، دو بیٹے اور بھتیجا بھی شامل تھا جو برطانیہ کے شہر برمنگھم جا رہے تھے۔
انسداد منشیات فورس نے ملزم کو فیملی سمیت گرفتار کر لیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔