پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک کا اجلاس رواں ماہ بنکاک میں شیڈول

Last Updated On 03 September,2019 02:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفک گروپ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کی کوششوں، اہداف پر عمل درآمد اور اقدامات کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک کا اجلاس 8 سے 10 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چین کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کریں گے، اجلاس میں شریک چیئرمین بھارت کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ بھی شامل ہوں گے۔

ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کے اہداف اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان منی لانڈرنگ اور کالعدم تنظیوں کی فنڈنگ کی روک تھام اور انعامی بانڈ، منی آرڈر کا مکمل ریکارڈ اور اس میں کالے دھن کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کرے گا۔

اجلاس میں پاکستان اپنا آخری دفاع پیش کرے گا اور دلائل دے گا، جس کے بعد اجلاس میں تیار ہونے والی حتمی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھیجی جائے گی، جس کا اجلاس اکتوبر کے آخر میں پیرس میں ہوگا۔
 

Advertisement