چارسدہ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، پانچ کلو چرس اور آئس منشیات برآمد

Last Updated On 23 September,2019 10:45 am

چارسدہ: (دنیا نیوز) اے این ایف نے خیبر پختوںخوا کے ضلع چارسدہ موٹروے کے قریب کارروائی میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، گاڑی سے پانچ کلو گرام چرس اور آئس منشیات برآمد کر لی۔

اے این ایف کے مطابق چارسدہ موٹروے کے قریب کارروائی میں ایک گاڑی کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پر پانچ کلو گرام چرس اور چھ سو گرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ منشیات پنجاب سمگل کی جارہی تھیں، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اے این ایف نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔