شجاع آباد: نشئی کی گھر والوں پر فائرنگ، 4 بچے جاں بحق، ملزم گرفتار

Last Updated On 16 October,2019 03:45 pm

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں نشے سے منع کرنے پر ایک شخص ہوش و حواس کھو بیٹھا، اہل خا نہ پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے، بیوی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نشے کے عادی شخص نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا۔ واقعہ شجاع آباد کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں نشے سے منع کرنے پر ایک شخص نے گھر والوں پر ہی گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں اس کے تین بیٹے 27 سالہ عمران، 22 سالہ رضوان، ایک سالہ مدنی اور 19 سالہ بیٹی فوزیہ جاں بحق ہوگئی۔

فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں نشئی شخص کی بیوی اور ایک ہمسایہ بھی شامل تھا۔ جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
 

Advertisement