چشتیاں: سرکاری جگہ کی بندر بانٹ پر 2 گروپوں میں تصادم، 16 افراد لہولہان

Last Updated On 16 October,2019 11:05 am

چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں کا نواحی علاقہ گجیانی میدان جنگ بن گیا، سرکاری جگہ کی بندر بانٹ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد لہولہان ہو گئے۔ دونوں گروپوں میں ڈنڈوں، سوٹوں، گنڈاسوں اور مکوں کے آزادانہ استعمال نے پنجابی فلموں کی یاد تازہ کردی۔ لڑائی کی وڈیو دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

چشتیاں کے قریب چک 30 گجیانی میں جگہ کے تنازعہ پر دو گروہوں میں سرکاری اراضی پر اپنا اپنا حق جتانے کے لیے چھوٹے بڑے سبھی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ جوش و اشتعال سے بھرپور حملے میں دونوں گروپوں کے 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جنگ بندی کروائی۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔