پشاور: نشئی کی فائرنگ، بیوی، والدہ قتل، بیٹی، بہن اور والد زخمی

Last Updated On 28 November,2019 04:43 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور خزانہ کے علاقے میں آئس کی لت میں مبتلا شوہر نے بیوی اور والدہ کو قتل کر دیا۔ ملزم کی فائرنگ سے بیٹی بہن اور والد زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ملزم عزت خان نے نامعلوم وجہ کی بنا پر اپنی بیوی، والد، والدہ، بہن اور ایک بیٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔

والدہ اور بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک بیٹی، والد اور بہن شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خواتین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔