کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

Last Updated On 25 June,2020 04:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،دوسری جانب ابراہیم حیدری پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سمیت قبضہ گروپ کے تین کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا...

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر گیارہ کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کی شناخت محمد عاصم کے نام سے ہوئی جبکہ فوری طبی امداد کےلئے عباسی ہسپتال منتقل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں پیش آیا ہے پولیس حکام کا کہنا کہ اہلکار کو ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے جبکہ حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب ابراہیم حیدری کے علاقے میں پولیس کا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف ایکشن رات گئے بلا ضرورت گھر سے نکلنے والے اور کاروبار کھولنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران قبضہ مافیا کے تین کارندے بھی گرفتار کرلئے گئے، گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیا۔
 

Advertisement