سیالکوٹ میں تین بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش، خاتون گرفتار، بچے برآمد

Last Updated On 09 August,2020 11:16 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ اگوکی کے علاقہ میں تین بچوں کو اغوا کرنے والی خاتون گرفتار، بچے برآمد۔ ایک شہری نے 15 پر اطلاع دی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ تین بچوں کو ورغلا کر رکشا پر نامعلوم جگہ پر منتقل کر رہی تھی۔ ترجمان پولیس سیالکوٹ کے مطابق 11 سالہ حیدر علی، 6 سالہ محمد رمضان اور 9 سالہ محمد عبداللہ فلٹر پلانٹ سے پانی لینے نکلے تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ نسرین اس سے قبل بھی بچوں کے اغوا میں ملوث رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔