لاہور: سوڈیوال میں ڈاکووں اور شہری میں فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک، شہری شدید زخمی

Published On 27 September,2020 08:32 am

لاہر: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے سوڈیوال میں ڈاکووں اور شہری میں مقابلہ ہوا جس کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا۔

سوڈیوال میں ڈاکووں اور شہری میں مقابلہ ہوا، اس دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ ڈاکو کی فائرنگ سے شہری بھی شدید زخمی ہوا جسے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری ہسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹنےکی کوشش کی، شہری نے پستول نکال کر ڈاکووں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو موقع پر گرپڑا دوسرا زخمی حالت میں موٹرسائیکل بھگا کر لے گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مفرور ڈاکو کے تعاقب میں پولیس ٹیمیں ہسپتالوں کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شانی کے نام سے ہوئی جو رچنا ٹاؤن کا رہائشی تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

 

Advertisement