رحیم یار خان: پولیس مغوی لڑکی کو بازیاب کرانے میں ناکام، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

Published On 19 October,2020 12:55 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کو اغواء کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزمان نکلے، لڑکی کی بازیابی کیلئے اہل خانہ وزیر اعلیٰ کو دہائیاں دینے لگے تاہم پولیس لڑکی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے ملزمان کے ایک رشتہ دار کو حراست میں لے لیا۔

تھانہ شیدانی کے علاقے جن پور میں 6 سے زائد ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات کی لوٹ مار کی جبکہ جاتے ہوئے 14 سالہ لڑکی کو اغواء کرکے فرار ہوگئے۔

لڑکی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ لڑکی کو بازیاب کرایا جائے جس پر پولیس نے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، تاحال لڑکی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں لیکن تاحال پولیس ملزمان تک پہنچنے اور لڑکی کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس پر مغوی لڑکوں کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے واقعے کا نوٹس لے کر لڑکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement