کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں، پانچ ملزمان گرفتار

Published On 03 December,2020 10:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیے گئے۔ دوسری جانب عیسٰی نگری قبرستان کے قریب سے نوزائیدہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں پولیس کیساتھ مشترکہ مل کر سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان عدنان عرف کاکو اور نور عرف نوری نے فرنٹیئر کالونی کے پکوان سینٹر میں تین لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کی تھی۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص کو بھاری اسلحے کے ساتھ گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کرلیا گیا۔

دوسری جانب ملیر مدینہ ٹاون میں گزشتہ شب پولیس مقابلے میں زخمی دو ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔گرفتار ملزمان عادی مجرم اور سنگین جرائم میں ملوث تھے۔گرفتارملزمان لئیق اور عرفان کیخلاف درج مقدمات میں پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ادھر کورنگی نمبر ساڑھے تین فیملی پارک کے قریب ڈکیتی کی واردات،سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔فٹیج میں موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر سڑک پر کھڑے نوجوان کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا،پولیس تاحال کوئی کارروائی نہیں کرسکی جبکہ تھانہ پی آئی بی میں عیسٰی نگری قبرستان کے قریب سے نوزائیدہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمدلاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
 

Advertisement