سیالکوٹ میں بااثر افراد کا خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد، آہنی راڈوں سے وار

Published On 28 January,2021 09:41 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں بااثر افراد نے خواجہ سرا کو آہنی راڈوں کے وار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاشرے کے رویوں سے پسا ہوا خواجہ سرا ملزمان کو واسطے دے رہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے۔ ڈی پی او آفس نے اس معاملے پر موقف دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ خواجہ سرا کمیونٹی نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

 

Advertisement