ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

Published On 10 February,2021 04:42 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وزیرآباد کے تھانہ احمد نگر میں پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم زیب علی نے فائرنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ کی نمائش کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
 

Advertisement