ڈی کیپریو اور نینا ایگڈل کے راستے جدا

Published On 19 May 2017 05:45 PM 

ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی گرل فرینڈ نینا ایگڈل سے تعلق ختم کر لیا ہے۔

 لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی ڈینش گرل فرینڈ نینا ایگڈل سے راستے جدا کر لیے ہیں۔ دونوں کے درمیان دوستی کے چرچے صرف ایک سال پہلے ہی شروع ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں چاہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے دوست رہیں تاہم اب ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھیں گے۔ لیونارڈو اور نینا کے درمیان بریک اپ چند دن قبل ہی ہوا ہے۔ دونوں کو آخری دفعہ اپریل میں اکھٹے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 1997ء میں ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک راتوں رات شہرت پانے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کیلئے بھی بہت مشہور ہیں۔ موصوف اس سے قبل ایما بنٹن، جسیل اور بار رافیلی کے ساتھ بھی عشق پیچے لڑا چکے ہیں۔ لیونارڈو ڈی کیپریو نے 2016ء میں آئی فلم دی ریوننٹ میں اپنی جاندار اداکاری سے آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔